حکومت کسانوں کو دھمکانے کی بجائے مطالبات کو پورا کرے، جمشید اقبال چیمہ

October 04, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنے مطالبات کیلئے اسلام آباد میں بیٹھے کسانوں کو دھمکانے کی بجائے وعدے کے مطابق ان کے مطالبات کو پورا کرے ، اگر تین روز میں مطالبات تسلیم نہ کئے گئے توتحریک انصاف کے کسان ونگ دیگر کسان تنظیموں کے ہمراہ اسلام آباد کا رخ کریں گے اور تب تک نہیں اٹھیں گے جب تمام مطالبات تسلیم نہیں کر لئے جاتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔