پشاور میں مصنوعی مہنگائی ختم کرنیوالے ادارے ناکام ہو کر رہ گئے، عوامی حلقے

October 04, 2022

پشاور (وقائع نگار )پشاور میں مصنوعی مہنگائی ختم کرنیوالے ادارے ناکام ہو کر رہ گئے سبزی و پھل فروشوں نے سرکاری نرخنامہ نظر انداز کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ پشاور میں ٹماٹر 220‘ پیاز 140‘ سبز مرچ 4 سو‘ بھنڈی 120‘ آلو 80‘ کچالو 120‘ شملہ مرچ 240‘ بینگن 80‘ شلغم 100 اور کدو فی کلو 80 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے با تیں کر رہی ہیں اسی طرح انگور تیپی مزار والا 230‘ سندر خانی انگور 280‘ امرود 250‘ انار 230‘ سیب گولڈن 150‘ سیب کابلی 170‘ املوک 130‘ میٹھا 250‘ کیلا 100‘ ناشپاتی 150 روپے میں فی کلو فروخت کئے جاتے ہیں تاہم اس تمام صورتحال کے باوجود محکمہ خوراک‘ پشاور کی ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں جبکہ محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے افسران دور بین میں بھی نظر نہیں آتے۔ شہریوں کا کہنا ہے ذخیرہ ا ندوز اور گرانفروش بے قابو ہو چکے ہیں اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں