ڈوین جانسن نے کس کے لئے اپنی نیند خراب کی؟

October 04, 2022

فائل فوٹو

ہالی ووڈاداکار اور مشہور ریسلر ڈوین جانسن جو کہ دن میں مشکل سے 4 گھنٹے ہی سوتے ہیںان کو ہفتے کے روز صبحسویرے اپنی نیند خراب کرنا پڑگئی۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹپر ڈوین جانسن نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میںدیکھا جاسکتا ہے کہ انکی بیٹی صبح7 بجے گیم کھیلنے کے لیےان کو نیند سے اٹھا دیتی ہے۔

بیٹی کے اصرار پر ڈوین جانسن اپنی نیند خراب کر کے بیٹی کے ساتھ کھیلنے کو تیار ہوجاتے ہیں جس کے بعد وہ ان کے چہرے پر پانی پھینک دیتی ہے۔


ڈوین جانسن کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کی بیٹی سے اظہار محبت کو انٹرنیٹپر خوب پسند کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل بھی اداکار کئی مرتبہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں۔