ہیبرن، یہودیوں کا مسجد میں موسیقی کے ساتھ رقص، ویڈیو وائرل

October 04, 2022

اسکرین گریب

فلسطین میں یہودیوں کی جانب سے قبضے کے تحت بنائی گئی نئی آبادیوں اور مقدس مقامات کی پامالی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیج ’فلسطین آن لائن‘ کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔

یہ ویڈیو فلسطین کے شہر ہیبرن کی ہے جہاں نو آباد کار یہودی مسجدِ ابراہیمی میں میوزیکل شو کے ساتھ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مذہبی جذبات مجروح کر دینے والی یہ ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر خوب وائرل ہو گئی ہے جسے دیکھ کر مسلمان افسوس اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔