یاسر حسین کا سوشل میڈیا پر خود سے ہی ایک اہم سوال

October 04, 2022

یاسر حسین، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر خود سے ہی ایک اہم سوال پوچھ لیا۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپل شرما نے اپنے شو میں بھارتی کامیڈین راجو شریواستو کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ’کپل شرما شوراجو شریواستو کی موت کے بعد اُنہیںخراجِ عقیدت پیش کررہا ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’ہمارے ہاں عمر شریف صاحب اور امان اللّٰہ صاحب جیسے مایہ ناز لوگوں کے لیے بھی ٹی وی نے کچھ نہیں کیا‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ہمیں عقل نہیں ہے یا ہم کسی کو بڑا مانتے ہی نہیں ہیں؟؟‘

یاسر حسین نے اپنی اسٹوری کے آخر میں وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ’یہ سوال آپ سے نہیں اپنے آپ سے ہے‘۔

اداکار کی یہ انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہوگئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ’جب سوال خود سے کیا ہے تو جواب بھی خود ہی دے دیتے‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ’جب سوال خود سے کرنا تھا تو اسٹیٹس پر کیوں لگایا شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر خود سے جواب مانگ لیتے اس سوال کا‘۔