اٹلی میں منہاج القرآن کے زیر اہتمام میلاد جلوس کا انعقاد

October 05, 2022

میلان ( ڈاکٹر شہباز بھٹی) پوری مسلم دنیا میں ربیع الاول کے مہینے کا آغاز ہوتے ہی محافل اور جلوسوں کا سلسلہ شروع ہوجاتاہے ، اٹلی کے شہر میلان میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر انتظام میلاد جلوس کا اہتمام کیا گیا ، جلوس میلان ریلوے سٹیشن سے شروع ہوا جو کہ شہر کے مرکزی ریپبلک چوک سے ہوتا ہوا واپس میلان ریلوے سٹیشن پر اختتام پذیر ہوا ، جلوس میں پاکستانی کمیونٹی اور بچوں کے ساتھ ساتھ دوسری مسلم کمیونٹیز نے بھی بھرپور شرکت کی ، جلوس کے دوران تمام شرکا اور راہگیروں کو میلاد لنگر بھی تقسیم کیا گیا ، یہ میلاد پاک کا جلوس پچھلے 12/13 سال سے میلان شہر کے وسط میں جاری ہے، صرف کوویڈ کے دوسال سوشل تدابیر کے تحت جلوس نہ نکالاجاسکا جبکہ اس سال کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ، جلوس کے آخر پر اٹالین مسلم ڈاکٹر علامہ مدثر احمد نے اطالوی زبان میں خطاب کیا جبکہ علامہ وقاص قادری اور سید غلام مصطفیٰ مشہدی نے رحمت العالمین کے عشق پر دل افروز خطابات فرمائے ، جلوس کے اختتام پر تمام امت مسلمہ ،پاکستان اور کشمیر کے لیے خصوصی دعا کی گئی ، اٹالین پولیس نے سیکورٹی اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو احسن طریقے سے سنبھالا ،جس پر انتظامیہ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ، اسی دوران کھلی فضا میں نماز عصر بھی ادا کی گئی ۔