مقبوضہ کشمیر میں محکمہ جیل کا ڈائریکٹر قتل

October 05, 2022

کراچی(نیوز ڈیسک) مقبوضہ جمو کشمیر میں اعلیٰ پولیس افسر کے قتل کے بعد متعدد علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ بعض تنظیموں نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم حکام نے شدت پسندی سے انکار کیا ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے محکمہ جیل کے ڈائریکٹر ہیمنت کمار لوہیا کے قتل کے الزام میں ان کے گھر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 23 سالہ یاسر نامی ان کے گھر کا ملازم اس کیس کا اصل ملزم ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔