کراچی(اسٹاف رپورٹر)میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کی آٹھویں سماعت کے بعد مزید کارروائی جمعرات تک ملتوی کردی گئی، تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری نے جوڈیشل کمیشن میں مزید دستاویزات جمع کرادیں،تھانہ فیروز آباد اور گلستان جوہر کے 17جولائی سے 11اگست کے درمیان کے روزنامچے بھی سیل شدہ حالت میں جمع کرادیئے گئے،جوڈیشل کمیشن میں جمع کروائی گئی دستاویزات میں گواہان کے مزید بیانات اور سیل شدہ روزنامچے شامل ہیں۔