• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

54 سال بعد پاکستان گیس ٹیک میں شامل UGDC کا بی ٹو بی انویسٹمنٹ کی قیادت کا عزم

بینکاک (خالد مصطفیٰ) 54 سال بعد پاکستان گیس ٹیک میں شامل، UGDC کا بی ٹو بی انویسٹمنٹ کی قیادت کا عزم، یو جی ڈی سی 150 ممالک کے سامنے پاکستان کے گیس سیکٹر کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرے گی۔ پاکستان نے بین الاقوامی توانائی فورم گیس ٹیک میں پہلی بار شرکت کی ہے، جبکہ اس عالمی ایونٹ کے قیام کو 54 سال گزر چکے ہیں۔ اس شرکت کا تمام تر کریڈٹ نجی شعبے کی کمپنی یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی (یو جی ڈی سی) کو جاتا ہے۔ بینکاک انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ ایگزیبیشن سینٹر، تھائی لینڈ میں ’’گیس ٹیک ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس 2026‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، تقریب کے صدر اور منتظم کا کہنا تھا کہ یو جی ڈ ی سی گیس ٹیک میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی کمپنی ہے۔

اہم خبریں سے مزید