• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کاروبار کرنا مشکل ہے، 91 فیصد پاکستانیوں کی رائے

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانیوں کی اکثریت (91فیصد) نے ملک میں کاروبار کرنے کو مشکل قراردیا ہے اور76فیصد شہریوں نے حکومت سے کاروبار کو تحفظ دینےکےلیے اضافی قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے ، شہریوں نے پیچیدہ ٹیکس نظام ، قرضوں تک رسائی نہ ملنے کی بھی شکایت کی ، کاروباری مسائل پر46 فیصد نے ملکی ٹیکس نظام کو پیچیدہ قرار دیا،،19فیصد نے قرضوں یا مالی وسائل تک رسائی نہ ہونے ،12 فیصد نے کرپشن اوررشوت ستانی ،10 فیصد نے بجلی اورتوانائی کی بڑھتی قیمتوں ،7فیصد نے حکومتی قوانین جبکہ 2فیصد نے سیاسی عدم استحکام کو کاروبار میں مسائل آنے کی وجہ قرار دیا ، اس بات کا پتہ انسٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے نیشنل سٹیزن سروے سے چلا ،، جس میں ملک بھرسے5ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔
اہم خبریں سے مزید