اسلام آباد (زبیر قصوری) یورپی یونین کی یورپین بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی (فرنٹیکس) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے درمیان انسانی سمگلنگ، غیر قانونی ہجرت اور مشکوک بین الاقوامی سفری سرگرمیوں سے متعلق خفیہ اور حساس معلومات کے محفوظ اور فوری تبادلے کے لیے مستقل نظام قائم کرنے پر اہم بات چیت ہوئی ہے۔