• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر سٹاف رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے ، بیک ڈور رابطوں کے حوالے سے ماحول اس مرتبہ کچھ ٹھنڈا ہے، تناؤ کم کرنے کے لیے اچھے اقدامات ہونے چاہئیں، اس وقت حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،ہم اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے اور نہ ہم راستے بند کریں گے، ہم آئیں گے، ایک طرف سے آئیں گے، لوگوں کا راستہ بھی کھلا ہوگا، ہم نہتے آئیں گے، ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے، ہم محب وطن شہری ہیں،منگل کو اڈیالہ روڈ پر داہگل ناکے کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بات چیت ہونی چاہیے اور چیزیں اچھی سمت میں آگے بڑھنی چاہئیں۔
اہم خبریں سے مزید