کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیٹرول ، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں رواں ہفتے کئی بار اضافے کے نتیجے میں ٹرانسپورٹرز نے شہریوں سے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کردیئے، جنہیں کنٹرول کرنے میں متعلقہ حکام قطعی ناکام نظر آتے ہیں، حالاں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں ٹرانسپورٹرز کو خطیر رقوم زر تلافی کی مد میں بھی ادا کررہی ہیں، مگر انٹر اسٹی اور انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ میں اس زر تلافی کا فائدہ مسافروں تک پوری طرح نہیں پہنچ رہا۔