• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیدیوں کی نجی اسپتال منتقلی کی درخواست، عمران کے کیس کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد( رپورٹ:،رانامسعود حسین) وفاقی آئینی عدالت نے اڈیالہ جیل میں بند تین قیدیوں کی نجی اسپتال منتقلی کی اپیلیں باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ عمران کے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا ، اورملک بھر کی تمام ہائی کورٹسں کو بھی اس نوعیت کے زیرِ التواء اور طے شدہ مقدمات کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ، چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے اڈیالہ جیل کے3 قیدیوں کی اپیلوں کی سماعت کی چیف جسٹس نے آبزرویشن د ی کہ اپیل گزاروں کا بنیادی موقف یہ ہے کہ آئین اور قانون کا اطلاق امیر اور غریب تمام افراد اور قیدیوں پر یکساں طور پر ہونا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید