پاکستان نیوی کی آبدوز غازی کو ووہان میں شوانگ لیو بیس پر لانچ کر دیا گیا، آئی ایس پی آر
پاکستان نیوی نے ہنگور آبدوز پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا، پاکستان اور چین کے درمیان 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کا معاہدہ ہے، معاہدے کے تحت 4 ہنگور آبدوزیں چین جبکہ 4 پاکستان میں تیار کی جائیں گی۔۔