سیاسی عدم استحکام مسائل میں اضافہ کا باعث ہے، بی اے پی

October 05, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بی اے پی کے سابق سیکرٹری اطلاعات و ترجمان چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ عوام ملک کی سلامتی وبقا ، معاشی بدحالی سے نجات ، بلاامتیاز انصاف کی فراہمی ، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور دیرینہ و سلگتے مسائل سےنجات چاہتے ہیں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی اور بھونڈے انداز میں سیاسی تنقید ملک کو درپیش معاشی مسائل میں اضافے ، سیاسی عدم استحکام اور جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے اس سے حکومت کے لیے سفارتی اور معاشی معاملات حل کرنے میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں حالات کا تقاضا ہے کہ سیاسی قیادت ہوش کے ناخن لے اور نقصان دہ سیاست سے اجتناب برتے ، ملک و قوم کی سلامتی و بقا کے لیے مثبت سیاسی تدبر کا مظاہرہ کریں ذاتی مفادات کے حصول کی بجائے اپنی صلاحیتیں اورتوانائیاں ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی بحران سے نکالنے کے لیے قابل عمل روڈ میپ کی تشکیل دینے پر صرف کریں ۔