آریان خان اور اننیا پانڈے کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

October 05, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور اداکارہ اننیا پانڈے کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

آریان خان اور سہاناخان نے گزشتہ روز ممبئی میں مادھوری ڈکشٹ کی فلم ’ماجا ما‘ کی اسکریننگ میں شرکت کی۔

دونوں بہن بھائی کی فلم ’ماجا ما‘ کی اسکریننگ میں شرکت کی ویڈیوز اور تصاویر مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہیں۔

ان تصاویر اور ویڈیوز میں آریان خان پوری آستین والی سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں بہت پرکشش لگ رہے ہیں۔

انہی وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آریان خان کا سامنا اننیا پانڈے سے ہوتا ہے۔

البتہ، آریان خان نے اننیا پانڈے کی طرف دیکھا بھی نہیں اور بالکل نظر انداز کرکے گزر گئے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور بہت دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کے درمیان بچپن سے ہی اچھی دوستی ہے۔

یہاں تک کہ اننیا پانڈے نے کچھ عرصہ پہلے کرن جوہر کے شو میں اس بات کا بھی اعتراف کیا تھا کہ ان کا آریان خان پر کرش تھا۔

اس کے علاوہ گزشتہ ماہ آریان خان نے اننیا پانڈے کے والد اداکار چنکی پانڈے کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔