تنخواہ کے تنازع پر مصروف ترین برطانوی کنٹینر پر ورکرز کی ہڑتال

October 06, 2022

لندن (پی اے) برطانیہ کے مصروف ترین کنٹینر پورٹ پر ہڑتال کے حوالے سے یونین نے متنبہ کیا ہے کہ مطالبات کے حق میں مزید صنعتی اقدام کیا جا سکتا ہے۔ سفوک کی بندرگاہ فلیکسسٹو پر 27ستمبر کو ورکرز نے 8 دن کیلئے واک آئوٹ کر رکھا ہے۔ یہ ہڑتال یونین یونائٹ کی جانب سے کمپنی کی مسلط کردہ پے ڈیل کو مسترد کئےجانے کے بعد شروع کی گئی ہے۔ اگست میں یونائیٹ یونین کے تقریباً 1900ارکان نے ایکشن میں حصہ لیا تھا، جب یونین نے افراط زر کی کی شرح سے مطابقت رکھنے کیلئے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا جو فی الحال 10فیصد ہے۔ پورٹ کا کہنا ہے کہ تنخواہ میں 7فیصد اضافہ اور مزید 500پونڈ بہت منصفانہ ہے۔ ہچیسن پورٹس، جو چین بیسٹڈ ملٹی نیشنل گونگلومیریٹ کا حصہ ہے، کا کہنا تھا کہ پورٹ اور یونین کے مابین بارگیننگ پراسس ختم ہو گیا ہے لیکن ریجنل آفیسر فار یونائیٹ مائلز ہوبارڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس مسلط کردہ پے آفر کو قبول نہیں کیا۔ یونین آفیسر کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال کا دوسرا مرحلہ ہے اور لوگ اس بارے میں انتہائی پر عزم ہیں کہ وہ اپنے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کی کارروائی پر عمل پیرا ہیں اور اسے تکمیل تک پہنچائیں گے، اگر ضروری ہوا تو مزید کارروائی کی جائے گی۔ مسٹر ہوبارڈ نے بی بی سی پولیٹیکل ایسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پورٹ ورکرز منصفانہ حصہ اور تنخواہوں میں اضافہ چاہتے ہیں، جو مہنگائی سے مطابقت رکھتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے پے آفر مسلط کر کے ورکرز کو مزیں اشتعال دلوایا ہے۔ ہوبارڈ نے کہا کہ یونین کے 82 فیصد ممبرز نے 7 فیصد اضافے والی پے آفر کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پے آفر کو مسترد کرنے کے بعد طویل ہڑتال کر رہےہیں۔ ایک بیان میں ہچیسن کے ترجمان کا کہنا ہے 7فیصد اضافہ اور مزید 500 پونڈ انتہائی منصفانہ ہے اور پورٹ اس کے نفاذ کے پراسس میں ہے یہ پے ایوارڈ یکم جنوری 2022سے نافذالعمل ہے۔ جب سی پی آئی افراط زر 5.4فیصد تھا۔ پورٹ پر یونائیٹ کی ایک برانچ پہلے ہی اس پے آفر کو ووٹ کیلئے رکھ چکی ہے، جنہوں نے اس کو قبول کر لیا جبکہ نیا پے اضافہ یکم جنوری 2023میں ہونا ہے اور ہم اس پر یونائیٹ کے ساتھ معمول کے مطابق بات کریں گے۔