سماجی شخصیت چوہدری اکرم مقامی ہسپتال میں وفات پا گئے

October 06, 2022

ویانا (اکرم باجوہ) 21ڈسٹرکٹ ویانا میں عرصہ سے مقیم سماجی شخصیت چوہدری محمد اکرم عرف تھانیدار مقامی ہسپتال AKH میں دوران علاج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، مرحوم کی نمازِ جنازہ مسجد اقصیٰ 23ڈسٹرکٹ میں معروف عالم دین علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ کی امامت میں ادا کردی گئی، نمازِ جنازہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے اجتماعی دعا میں مرحوم کی مغفرت اور مرحوم کے لواحقین کے لیے صبر و جمیل کیلئے دعا کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی میت تدفین کیلئے ان کے آبائی شہر ساہیوال پاکستان روانہ کردی گئی۔ چوہدری محمد اکرم مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔ مرحوم عرصہ دراز سے خدمت خلق کرنے والی المدینہ تدفین کمیٹی ویانا کے ممبر تھے، چوہدری محمد اکرم مرحوم کی میت پاکستان بھیجنے کے انتظامات المدینہ تدفین کمیٹی نے سرانجام دیئے۔