فائرنگ سے ایک شخص قتل

October 06, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )تھانہ کرپا کے علاقے جاپان روڈ ڈیم کے قریب فائرنگ سے مظہر اقبال نامی شخص کو قتل کر دیا گیا ،مقتول کے بھائی راجہ اظہر اقبال نے پولیس کو بتایا کہ مسلسل فائرنگ کی آواز سننے کی وجہ سے باہر دیکھنے گیا تو شعیب کیانی فائرنگ کر رہاتھا،صبح بھتیجے کی اطلاع پر باہر جا کر دیکھا تو میرا بھائی شعیب کیانی کے ڈیرے کے باہر خون میں لت پت پایا گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔