سیرت النبیؐ پر عمل سے مسائل حل ہو جائینگے، مقررین رحمت اللعالمین کانفرنس

October 07, 2022

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام رحمت اللعالمین کانفرنس مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ صدارت ڈاکٹرغضنفر مہدی نے کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دور میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تعلیمات مصطفیؐ پر صدق دل سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ احسان کبریا نے کہا کہ امن وسلامتی کا پیغام دینے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے اقبال کوکب، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ مغل، حکیم محمد محمود سہارنپوری، زیب النسا چوہدری، اخلاق زیدی، سید سبطین رضا، احسان کبریا، میمونہ مشتاق ، نعیم اکرم قریشی اور فاطمہ منصور نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ تمام مسائل کا حل سیرت النبی پر عمل کرنے میں ہے۔