معروف گلوکار ظفر رامے کراچی میں انتقال کر گئے

November 08, 2022

گلوکار ظفر رامے—فائل فوٹو

پاکستان کے معروف گلوکار ظفر رامے انتقال کر گئے، مرحوم ملنسار اور خوش اخلاق انسان تھے۔

ظفر رامے کو گزشتہ شب شدید کھانسی کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا تو ان کی روح جسم سے پرواز کر چکی تھی۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز منگل بعد نمازِ عصر ان کی رہائش گاہ سنی ہائٹس، راشد منہاس روڈ، نزد ٹویٹا شوروم، گلشنِ اقبال کے قریب واقع مسجد میں ادا کی جائے گی۔

ظفر رامے نے ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے علاوہ پاکستانی فلموں کے لیے بھی کئی گیت گائے تھے۔