• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمیم آراء نے میری آواز کو فلموں میں متعارف کروایا، ظفر رامے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی تو ثقافتی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ گزشتہ روز محفل موسیقی میں گلوکار ظفر رامے، سعدیہ حسین، قیصر کمال، ہنی خان، سنی خان نے آواز کا جادو جگایا۔ اس موقع پر گلوکار ظفر رامے کا کہنا تھا کہ میں نے درجنوں فلموں کے گیت گائے اور میڈم شمیم آراء نے میری آواز کو فلموں میں متعارف کروایا۔ میرے گائے ہوئے گیتوں میں پاکستانیت کا رنگ غالب ہوتا ہے۔ اس موقع پر گلوکاروں نے برصغیر کے نامور گائیکوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تازہ ترین