اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمہ، منظور پشتون اور محسن داوڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

November 23, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں مفرور منظور پشتون اور محسن داوڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر وارنٹ سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی،۔عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کرد ی ۔