تکبیرِ اولیٰ کا ثواب اور رکوع میں شامل ہونے پر رکعت کا ملنا

November 25, 2022

تفہیم المسائل

(گزشتہ سے پیوستہ)

نماز باجماعت کے لیے امام کے ساتھ تکبیرِ اولیٰ کا اہتمام کرنے کی فضیلتیں احادیث ِ مبارکہ میں وارد ہوئی ہیں : (1)’’حضرت انس بن مالک ؓبیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اللہ کی (رضا )کے لیے چالیس دن (پنج وقتہ) باجماعت نماز پڑھے، تکبیرِ اولیٰ پائے، اس کے لیے دو آزادیاں لکھ دی جائیں گی: ایک جہنم سے اور دوسرا نفاق سے ‘‘۔ (سنن ترمذی : 241)(2)

حضرت عمر بن خطاب ؓ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں :’’ جو شخص چالیس راتیں مسجد میں جماعت کے ساتھ پڑھے کہ عشاء کی تکبیر اولیٰ فوت نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس کے لیے دوزخ سے آزادی لکھ دے گا‘‘۔ (سنن ابن ماجہ : 798)