قانون کے نفاذ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،سی پی او

November 25, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے کہا ہے کہ پولیس ہمہ وقت تیار ہے قانون کے نفاذ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وہ اپنے آفس میں مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی سے بات چیت کررہے تھے۔دریں اثناضلعی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ (ق ) احسن نصیر غوری نے سی پی او سے ملاقات کی۔