حاجی غلام علی خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کرینگے، الحاج احمد زادہ

November 25, 2022

پشاور ( نمائندہ خصوصی ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما صوبائی دارالحکومت پشاور کے سابق ناظم اعلی اور سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے سابق چیئرمین حاجی غلام علی کے گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی پر صوبے بھر میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں اور تاجروں میں خوشی کی لہر دو ڑ گئی ہے جے یو آئی کے کارکنوں اور تاجروں کی طرف سے مٹھائیاں تقسیم کی گئی اور شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے جمعیت علماء اسلام کے بزرگ رہنما الحاج احمد زادہ بٹ خیلہ سابق صوبائی وزیر امان اللہ حقانی صوبائی اسمبلی کے سابق ممبر عطیف الرحمان خلیل جے یو آئی پشاور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد نعیم قاسمی نے حاجی غلام علی کی گورنر کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی غلام علی باصلاحیت ذہین اور عوام کی خدمت کے جذبہ سے سرشار سیاسی رہنما ہیں۔