پنجاب شکایات سیل کے 60 دنوں کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش

November 25, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) شکایات سیل کی پہلے60 دنوں کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئی۔ چیئرمین زبیر احمد خان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے اور کوتاہی پر کارروائی کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ ہر ضلع میں شکایات سیل کے نمائندے عوامی شکایات دور کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر شکایت سیل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین حقیقی عوامی نمائندے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔