نواب رئیسانی کا آسٹریلین ہائی کمشنر کے اعزاز میں عشائیہ

November 25, 2022

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی اور سنیئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے گزشتہ شب سراوان ہاؤ س میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بعد ازاں نواب محمد اسلم رئیسانی اور نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا۔