• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین گوادر پورٹ اتھار ٹی سےڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ملاقات

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نور الحق بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں گوادر شہر کو پانی کی فراہمی کے ذرائع ، موجودہ صورتحال اور مستقبل کے واٹر مینجمنٹ پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر کہاگیاکہ گوادر کو پانی فراہم کرنے والے مرکزی ذریعہ سوڑ ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم ہوچکی ہےمتبادل ذریعے کے طور پر شادی کور ڈیم سے پانی کی فراہمی میں اضافہ کیا گیا ہے اس وقت سوڈ ڈیم اور شادی کور ڈیم سے مجموعی طور پر تقریباً 30 سے 35 لاکھ گیلن پانی روزانہ حاصل کرکے گوادر شہر کو فراہم کیا جا رہا ہے تاہم پونے تین سال کے دوران بارشیں نہ ہونے کے باعث آبی ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں پانی کی ممکنہ قلت سے بچنے کے لیے واٹر مینجمنٹ حکمت عملی پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔
کوئٹہ سے مزید