• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی خلیل الرحمان کے انتقال پر نسیم الرحمان ملاخیل نے تعزیت و فاتحہ خوانی کی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر اور صوبائی وزیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی بلوچستان نسیم الرحمان ملاخیل نے گذشتہ روز اپنے دورہ لاہور کے دوران روزنامہ جنگ کوئٹہ کے چیئرمین ایڈیٹوریل کمیٹی سید خلیل الرحمان کی وفات پر ان کے بھائی سید احمد علی کے گھر جاکر ان سے اور سید خلیل الرحمان کے بیٹے لیفٹنٹ کرنل سید طیب اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا مغفرت کی اور کہاکہ سید خلیل الرحمان نے ہمیشہ حق اور سچ کی صحافت کی بلوچستان کے مظلوم طبقات مساکین و غریب عوام کی ترجمانی کی اور انکے حقوق کے لئے ہمیشہ اپنے قلم کے ذریعے آواز بلند کرتے رہے انکا شمار بلوچستان کے سینئر اور سنجیدہ صحافیوں میں ہوتا تھا انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔بعد ازاں نسیم الرحمان ملاخیل نے سید خلیل الرحمان( مرحوم ) کے بھائی اور بیٹے کے ہمراہ قبر پر جاکر بھی فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
کوئٹہ سے مزید