کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نواں کلی میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ایک شخص سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نواں کلی میں ایک شخص محمد ادریس جو لاہور جانے کیلئے صبح سویرے گھر نکلے تھے کہ گلی میں مسلح موٹرسائیکل سواروں سے ان سے دو عدد موبائل فون،90ہزار روپے اور ایک بیگ چھین لیا واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔متعلقہ پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی ہے۔