کوئٹہ (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء وڈیرہ شیرین خان پوادی مری اور بنگل خان پوادی مری کے خلاف درج مقدمے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں اور بے بنیاد مقدمات سے 2 برادر اقوام میں پائے جانے والے بھائی چارے ہم آہنگی اور یکجہتی سمیت ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچے گی اس لئے درج کئے گئے مقدمے سے ان قبائلی، سیاسی شخصیات اور معززین کا نام نکالا جائےعبدالشکور مری نے کہا کہ اس سے قبل بھی مری اور لونی قبائل کے درمیان قبائلی تنازعکو حکومت نے بڑی تگ و دو کے بعد حل کرایا تھا اور دونوں اقوام اپنے اپنے علاقوں میں پر امن طور پر آباد ہیں گزشتہ دنوں دکی کے علاقے کلی بختیار آباد میں دھماکے میں 3 بھائیوں کی ہلاکت کو بنیاد بناکر وڈیرہ شیرین خان پوادی مری اور بنگل خان پوادی مری کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی مقدمہ درج کرایا گیا ہے حالانکہ وقوعہ کے وقت اور اس روز وہ وہاں پر موجود ہی نہیں تھےانہوں نے دونوں شخصیات کے نام اس مقدمے سےخارج کیے جائیں۔