• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل ، ڈکیتی ، رہزنی کی وارداتیں تشویشناک ہیں،پشتونخوامیپ چمن

کوئٹہ(پ ر)پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع چمن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے قتل ، ڈکیتی ، رہزنی اور دیگر جرائم کے واقعات کا مسلسل رونما ہونا انتہائی تشویشناک ہے چمن کے کالج روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں پارٹی کارکن نظر محمد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے چمن سول اسپتال بعد ازاں تشویشناک حالت کے باعث کوئٹہ ریفر کردیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے اور یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بدامنی اور عدم تحفظ نے تشویشناک صورتحال اختیار کرلی ہےبیان میں نظر محمدکے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنےجوارِ رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔
کوئٹہ سے مزید