• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادیانی کتب کی اشاعت پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ قابل تعریف ہے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مجلس احرار اسلام پاکستان نے وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے قادیانیوں کی کتاب کی اشاعت پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلہ کو سراہا ہےمجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ وفاقی عدالت کے فیصلے نے قادیانیوں کے متعلق پارلیمانی فیصلے اور امتناع قادیانیت کے قانون پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے انہوں نےکہا کہ قادیانیت اسلام سے متصادم گروہ ہےجسے سامراجی قوتوں نے اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل کے لیے معرض وجود میں لایا تھا اور اب بھی قادیانیت کو مسلط کرنے کے لیے یہی بیرونی قوتیں پاکستان پر اپنا دباؤ بڑھا رہی ہیں اور بین الاقوامی اداروں اور لابیوں کے ذریعے قانون توہین رسالت کو ختم کرنے کے لیے درپردہ سازشیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک ایک بھی مسلمان زندہ ہے قادیانیت کا آئینی و قانونی تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید