کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)روزنامہ جنگ کوئٹہ کے چیئرمین ایڈیٹیوریل کمیٹی سینئر صحافی سید خلیل الرحمٰن کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ جمعہ کو سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ، میر اسحٰق لہڑی ، سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ، سانبق ایم پی ائے نصر اللہ زیرئے،سابق سیکرٹری نصیب اللہ بازئی ، میر وزیر خان مینگل ، حاجی محمد اکبر خان ، علاوالدین کاکڑ ، رمضان ملاخیل ، سید عنایت اللہ شاہ ، ملک شعیب ، یاسر بشیر ، ذاکر زہری ، ثناء اللہ ، حبیب ، علی گل خان ، محمد عمر ، حاجی اجمل ، اکرم ، اعجاز احمد خان ، سید عاصم علی ، احسان اللہ ، حلیم صادق ، ڈاکٹر ناشناس لہڑی ، فرخ شہزاد ، کامران سمیع ، آغا ظفر درانی ، منظور حسین ، اللہ داد شاہ ، گہرام ملغانی اور دیگر نے ان کے بھائیوں سید سمیع الرحمٰن ، سید شفیق الرحمٰن اور سید بہادر شاہ سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرئے ۔