• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہرست میں ہیرپھیرکرکےمجھے ملازمت سے محروم کردیاگیا، عبداللہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ضلع جھل مگسی کے رہائشی عبداللہ کھوسہ نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں ان کی ملازمت پر بحال کرکے انصاف دیا جائے یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ پالیسی کے تحت درخواست جمع کرائی تمام کوائف پورے ہونے پر میرٹ پر جے ای ٹی سلیکٹ ہوا اورتقرری کا آرڈر ملا جس پر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول باریجہ میں حاضری رپورٹ دے کر باقاعدگی سے ڈیوٹی انجام دیتا رہا جب تنخواہ کیلئے خزانہ آفس جھل مگسی گیا تو بتایاگیا کہ میرا کا نام لسٹ میں موجود نہیں حالانکہ 15 مئی کی لسٹ میں سیریل نمبر 4 پر میرا نام موجود تھااس کے بعد ڈی ای او اور ڈی سی آفس والوں نے مل کر مبینہ طور پر ڈی آر سی کی لسٹ تبدیل کرکے من پسند لوگوں کو لسٹ میں شامل کرکے میرا نام نکال دیاانہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان و دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ انہیں ان کی ملازمت پر بحال کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید