کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جنگل پیرعلیزئی میں مسلح افراد نے ایک شخص سے گاڑی موبائل نقدی اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دن دیہاڑے جنگل پیرعلیزئی تھانے اور گلستان کراس کے درمیان ٹول پلازہ کے قریب مسلح افراد نے چمن کے رہائشی ایک شخص محمد ابراہیم سے اسلحہ کے زور پر گاڑی،دو عدد موبائل فون،نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔اور گاڑی کے مالک محمد ابراہیم کے ہاتھ پاؤں باندھ کر انہیں ایک ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔بعد میں متاثرہ شخص جنگل پیرعلیزئی تھانے پہنچ گیااور پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔متاثرہ شخص نے بتایاکہ پولیس تھانے میں موجود اہلکاروں نے بےبسی کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ وہ ان مسلح افراد کے خلاف کچھ نہیں کرسکتے۔آپ اپنے طور پر کچھ کرلیں۔