• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اوردیگر اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ،785 گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پولیس نے کوئٹہ سمیت صوبے کے 33 اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں جاری 785ملزمان کو گرفتار کر کے ۔ 11 سالہ بچی سمیت 16 مغوی بحفاظت بازیا ب کر لیا گیا ۔، ترجمان بلوچستان پولیسآئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایات پر صوبے بھر میں اشتہاریوں ،مفرور ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 44 اشتہاری، 249 مفرور اور مختلف جرائم میں ملوث 492 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ16 مغویوں کو بھی بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔ ترجمان پولیس کوئٹہ : مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرتے ہوئے 108 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 95 پسٹل و ریوالور، 6 کلاشنکوف، 7 شارٹ گن ورائفل، 770 گولیاں اور کارتوس جبکہ 48 میگزین بھی برآمد کیے گئے۔ ترجمان بلوچستان پولیس کوئٹہ: بلوچستان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں62 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 81 کلو 468 گرام چرس،10 کلو 67گرام آئس شیشہ ، 525گرام افیوم ،200پیکٹس گٹکا , 45 گرام کرسٹال ، 49 عدد شراب کی بوتلیں سمیت6 لیٹر دیسی شراب اورغیرقانونی 1279 سگریٹ کی بڑے پیکٹ برآمد کیں۔بلوچستان پولیس نے مختلف کارروائیوں میں3 مسروقہ گاڑیاں، 44 موٹر سائیکلیں اور 13 موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے، ترجمان پولیس کوئٹہ : 2253 گاڑیوں سے کالے شیشے بھی اتارے گئے، ترجمان بلوچستان پولیس نے کہا ہے کہ پرامن ماحول اورقانون پر عملداری کے حوالے سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی،عوام اور پولیس کے مابین تعاون کے فروغ ، خوش اخلاقی ،احترام پر مبنی رویہ اپنانے اور تھانوں میں سائلین و عوامی شکایات کے بروقت ازالے و شفاف سطح پر کارروائی کی بھی ہدایات کی گئی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید