کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) حکومتِ بلوچستان کے RISE پروگرام کے تحت بی آر ایس پی کے صوبائی و ضلعی نمائندگان نے یونیورسٹی آف گوادر اور پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیاجہاں طلبہ و طالبات کے لیے جاری مختلف جدید آئی ٹی کورسز اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا نمائندگان نے کہا کہ موجودہ دور میں روایتی تعلیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور عملی مہارتوں کا حصول بھی ناگزیر ہے دورے میں صوبائی کوآرڈینیٹر کی پیسٹی بلڈنگ رحیم ساسولی، کوآرڈینیٹر لاہیولی ھڈ نثار خان مری، ڈسٹرکٹ کیپیسٹی بلڈنگ آفیسر عبدالرؤف، ایم ای آر آفیسر گوادر شعیب اختر سمیت دیگر شامل تھے۔