ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین سے رائے مانگ لی

November 26, 2022

نیو یارک(نیوزڈیسک)معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین سے ایک اہم سوال پوچھ لیا ہے،ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز معطل شدہ اکاؤنٹس کی دوبارہ بحالی سے متعلق صارفین کی رائے پوچھی ہے،انہوں نے سوال پوچھا کہ کیا ٹوئٹر کو معطل شدہ اکاؤنٹس کے لئے عام معافی کی پیشکش کرنی چاہئے۔