ٹیچنگ ہسپتالوں کی مرمت کیلئے اڑھائی ارب کے فنڈز کی منظوری

November 26, 2022

لاہور(جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب نے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن پنجاب کو سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی مینٹیننس اور رپیئرنگ کی مدمیں مالی سال2022-23کیلئے اڑھائی ارب روپے کے فنڈزکی منظوری دے دی گئی۔محکمہ خزانہ نے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کو 7 کروڑ 66 لاکھ روپے جاری کردئیے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے تمام وائس چانسلرز ، پرنسپلزاور ایم ایس حضرات کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے فنڈزکی تفصیلات حاصل کرلیں ۔ تمام وائس چانسلرز، پرنسپلزاور ایم ایس حضرات 5دسمبرتک محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کو مینٹیننس اوررپئیرنگ کی تفصیلات ارسال کریں۔