حقیقی آزادی مارچ کے فائنل مرحلے کا آغاز ہوچکا، مسرت جمشید چیمہ

November 26, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے آزادی مارچ کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کے فائنل مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور دیگر صوبوں سے قافلوں کی صورت میں پاکستانی عوام راولپنڈی کا رخ کر رہے ہیں۔