لاہور (جنرل رپورٹر) انسپکٹر جنرل ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان نے مغلپورہ ورکشاپس ڈویژن کا تفصیلی سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ایس پی آفس، تھانہ ریلویز پولیس ورکشاپس اور نثار ریلویز پولیس لائنز کا معائنہ کیا اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اس موقعہ پر آئی جی ریلویز نے کہاکہ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کے وژن کے مطابق ریلوے پولیس کو اس سال 10,000ملین (10 ارب روپے) مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کروانے کا ہدف دیا گیا ہے اس ہدف کے تحت اب تک تقریباً 40فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔