لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے سپیشل سکواڈ کو انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران مانیٹرنگ کا دائرہ کار بڑھانے اور چیکنگ کا نظام مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نقل میں ملوث طلباء سے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔ وزیر تعلیم کی مانیٹرنگ ٹیموں نے لاہور، مظفرگڑھ، چکوال، بھکر، بہل، مبارکپور،منگووال سمیت دیگر اضلاع کے امتحانی سنٹرز کی سرپرائز چیکنگ کی اور جاری انٹرمیڈیٹ امتحانات کی شفافیت کا جائزہ لیا۔ عثمان مہر نے انگلش کے پرچے کے دوران سنٹر آف ایکسیلینس فار بوائز سکول مظفرگڑھ جبکہ سکندر خان نے گورنمنٹ ہائی سکول مبارک پور میں 3 طلباء کو نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ان سے نقل کا مواد برآمد کرتے ہوئے ان کے خلاف یو ایم سی کیسز رجسٹرڈ کر دئیے۔ دوسری جانب گورنمنٹ بوائز کالج بہل میں بھی نقل کرنا طالبعلم پکڑا گیا۔