لاہور(خصوصی رپورٹر)پاک چین دوستی و سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر لاہور ٹاؤن ہال میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر لاہور مریم خان اور ڈی سی لاہور کیپٹن علی اعجاز نے پرچم کشائی کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ پاک چین پچھتر سالہ رشتہ اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہے، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔