لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (آسا) کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آسا کی موجودہ قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نیازی نے کی جبکہ سیکرٹری آسا انجینئر پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد نے تنظیمی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اساتذہ کو مختلف امور اور ایجنڈے پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔