• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پائیدار امن کے قیام کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے،سلمان رفیق

لاہور(خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب پائیدار امن کے قیام کیلئے سنجیدہ اور موثر اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت پنجاب نے قیام امن کی خاطر انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ اسی سلسلہ میں صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ بارے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت حافظ اسد عبید نے کی۔ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سید طاہر رضا بخاری و دیگر ملاقات میں شریک ہوئے۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے وفد میں مولانا عبدالراؤف فاروقی، مولانا محمد امجد خان، سعود بن اسد، رانا عبدالجبار، مولانا مجیب الرحمٰن انقلابی، حافظ عبد الودود، مولانا حسین احمد، عزیز الرحمن ثانی، حافظ محمد نعمان حامد جالندھری، محمد طیب قریشی ایڈووکیٹ، قاری محمد رفیق، مولانا اسداللہ فاروق و دیگر موجود شامل تھے ۔
لاہور سے مزید