• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے و دیگر قیمتی سامان سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر سے) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے حسین چوک میں جیولرز میں چوری کی واردات پیش آئی جہاں ماسک پہنے خاتون مبینہ طور پر 42لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی لے اڑی ، خاتون نے اصلی ہیرے کی انگوٹھی اٹھا کر اس کی جگہ نقلی انگوٹھی رکھ دی گلبرگ میں انتظار احمد سے 4لاکھ 60ہزار اور موبائل فون، رائے ونڈ میں شہباز علی سے 4لاکھ 15ہزار اور موبائل فون، لوہاری گیٹ میں اسد حسین سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں سلمان خان سے 3لاکھ 65ہزار اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں سلطان محمود سے 3لاکھ اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ باغبانپورہ سے ماجد اقبال اور سول لائنز سے آصف مجید کی گاڑیاں جبکہ نواب ٹاؤن سے سلمان اکرم، بادامی باغ سے توصیف رضا اور کوٹ لکھپت سے چوہدری نذیر کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید