• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیف نے عیدالاضحیٰ سے قبل پارٹنرز اورلائسنسیز کو تقریباً3ارب کے ماہانہ واجبات ادا کر د ئیے

لاہور(خبرنگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے عیدالاضحیٰ سے قبل اپنے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم، نیوسکول پروگرام اور پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز 1اور فیز 2سے منسلک پیف پارٹنرز اورلائسنسیز کو اپریل 2026 کی مد میں تقریباً3ارب روپے کے ماہانہ واجبات ادا کر دیے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پیف سے منسلک پارٹنرز اورلائسنسیز کو30 اپریل 2026 تک کی تمام ادائیگیاں مکمل طور پر کر دی گئی ہیں جو کہ براہِ راست اُن کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی ہیں۔پیف پارٹنرزاور لائسنسیز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اپنے سکولوں میں تدریسی خدمات سرانجام دینے والے معزز اساتذہ کرام اور دیگر عملے کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔
لاہور سے مزید